کچ بہار ( ندائے دکن) : مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے دوران کچ بہار حلقہ میں پولنگ کے دوران اچانک فائرنگ ہوئی تفصیلات کے بموجب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کی گئی تاہم دونوں پارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف قتل کے الزامات لگا رہے ہیں سنٹرل فورس کے دستے موقع واردات پر پہنچے اور لاٹھی چارج بھی کی لیکن صورت حال قابو میں نہ آئی اور فائرنگ کی گئی اب اس وقت پولیس اور ریاپڈ ایکشن پولیس کی بھاری جمیعت کو تعین کیا گیا