حیدرآباد(ندائے دکن): ریاست میں کوویڈ 19 کے معاملات میں اضافے کے بعد نظام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے تلنگانہ مہاراشٹرا بارڈر کو بند کردیا ہے۔چونکہ پڑوس ریاست مہاراشٹر امیں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مثبت واقعات دیکھنے میں آرہے ہیں نظام آباد ضلع کی ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسری ریاست سے ہر طرح کی ٹریفک کی آمد و رفت کو روکا جائے۔تلنگانہ مہاراشٹرا بارڈر پر بیریکیڈس کھڑے کردیئے گئے ہیں اور چیک پوسٹ پر پولیس فورس کی تعیناتی کردی گئی ہے۔ریاستی محکمہ صحت کے طبی ماہرین کی ایک رائے ہے کہ مہاراشٹر امیں کوویڈ 19 کے انتہائی اضافے کی وجہ سے تلنگانہ میں بھی کیسوں کی تعداد میں اضافے کی عکاسی ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *