حیدرآباد (ندائے دکن): تلنگانہ حکومت نے خانگی اساتذہ اور عملے کو اپریل سے امداد فراہم کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں وزرا سبیتا اندراریڈی اور گنگولی کملاکر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ضلعی کلکٹر اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا ایک اندازے کے مطابق خانگی تعلیمی اداروں میں تقریباً 1.45 لاکھ افراد کا م کر رہے ہیں ان کی مدد کے لئے انہیں ماہانہ 42 کروڑ روپئے درکار ہیں وزرا نے ضلعی ککٹر کو ہدایت کی کہ وہ اس کے انتظامات کریں وزرا نے مشورہ دیا کہ خانگی اساتذہ کی شناخت راشن کارڈ کی بنیادوں پر کی جانی چاہئیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *