حیدرآباد: پولیس نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن نافذ کر نے کے فرضی احکامات بھیجنے والے شخص کو گرفتار کر لیا اس کی تفصیلات میڈیا کو بتا تے ہو ئےحیدرآباد کے سی پی انجنی کمار نے کہا کہ 4 دن قبل سری پتی سنجیو کمار نامی شخص نے اس فرضی جی او کو تیار کیا کرونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان رات کے وقت لاک ڈاؤن نافذ ہو نے کے تعلق سے جی او تیار کر کے سوشیل میڈیا میں اس خبر کو وائر ل کیا ملزم کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ موبائل فون ضبط کیا گیا ملزم ایک خانگی کمپنی میں چارٹیڈ اکاؤنٹینٹ کی حیثیت سے کام کر رہا تھا