بہار میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے اور اس سلسلے میں تفصیلی جانکاری آج چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو دی۔ پہلے مرحلہ میں 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہوگی جس میں 71 اسمبلی سیٹوں کو شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلہ میں ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی جس میں 94 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے، اور تیسرے مرحلہ میں 7 نومبر کو 78 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔ 10 نومبر کو ووٹ شماری ہوگی اور عوام کا فیصلہ سامنے آ جائے گا کہ وہ جے ڈی یو-بی جے پی اتحاد والی حکومت سے خوش ہیں، یا پھر آر جے ڈی-کانگریس اتحاد کو حکومت کا موقع دینا چاہتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *