حیدرآباد: چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ میں لاک ڈاؤن سے متعلق اسمبلی میں وضاحت کردی۔ لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ریاست میں لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ سی ایم پی کے رہنما بھٹی وکرمارکا کے ایوان میں ریمارکس کیا کہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسوں کی وجہ سے ریاست میں تھیٹر ، کاروبار اور تجارتی کامپلیکس بند کردیئے جائیںگے اس پر سی ایم کے سی آر نے جواب دیا کہ اسکولوں میں بڑھتے ہوئے کیسیز کی وجہ سے اسکولوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا  چیف منسٹر کے سی آر نے کہا کہ کرونا تلنگانہ میں اتنا سنجیدہ نہیں ہے کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *