حیدرآباد: نو منتخب حیدرآباد ۔رنگاریڈی۔ محبوب نگر گریجویٹ ایم ایل سی وانی دیوی کار حادثہ میں محفوظ رہیں وہ جمعرات کی صبح قانون ساز کونسل جارہی تھی کہ ان کی کار الٹ گئی اور اسمبلی احاطہ میں ریلوئے کاؤنٹر کے گیٹ کے قریبی کار بے قابو ہوگئی حادثہ میں کار کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا حادثہ کے وقت وانی دیوی کے گین مین کار چلارہا تھا سی پی انجنی کمار نے بتایا کہ قواعد کے خلاف کار چلاکر حادثہ کرنے والے ذاتی حفاظتی افسر بھانو پرکاش کو معطل کر دیا