حیدرآباد: تلنگانہ میں تعلیمی ادارے کل سے بند رہیں گے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے اسمبلی میں اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوتا ہے۔ تاہم آن لائن کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج معمول کے مطابق چلیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ والدین سے اپیلیں آرہی ہیں ایک ہفتے سے تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بھاری درج کیے جارہے ہیں۔ اس سے قبل وزیر سبتااندراریڈی نے سی ایم کے سی آر سے ملاقات کی۔ تعلیمی اداروں پر تبادلہ خیال کیا پھر تعلیمی اداروں کو بندکرنے کا فیصلہ کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *