حیدرآباد: دن بدن کورونا کیس کی تعداد میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ تلنگانہ میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن لگانے کا امکان ہے۔ ریاستی حکومت کے ذرائع نے اس سلسلے میں اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ توقع ہے کہ کورونا کے متعلق منگل کو کچھ اور کارروائیوں کا اعلان کیا جائے گا۔حکومت نویں کلاس تک کے طلبا کو تعطیلات دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔