حیدرآباد: کوویڈ کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے حکومت ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ تلنگانہ حکومت اسکولوں کو بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فلم تھیٹروں اور ہجوم والے علاقوں پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ ہے۔ سی ایم کے سی آر جلد ہی کورونا کے بارے میں ایک اعلی سطحی جائزہ لیں گے۔ تلنگانہ میں جزوی طور پر لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تلنگانہ میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا امکان ہے۔ ہفتے میں 3 دن لاک ڈاؤن یا رات بھر کرفیو کے متعلق فیصلہ ہوسکتا ہے۔ کوویڈ ابھی بھی کنٹرول میں ہیں ۔حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔ پہلے ہی ملک کے متعدد شہر لاک ڈاؤن کی سمت قدم اٹھا رہے ہیں۔ حکومت کا ارادہ ہے کہ رواں ماہ کی 26 تاریخ سے پہلے اسمبلی اجلاس ختم ہوں گے۔