ریاست میں جاری ہونے والے تازہ ترین گریجویشن ایم ایل سی انتخابی نتائج میں ٹی آر ایس امیدواروں نے اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد تلنگانہ بھون میں جشن کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پارٹی قائدین اور کارکن پارٹی کے صدر دفتر ٹی آر ایس بھون میں جشن تقریب کے دوران کٹیلہ سرینواس نے اپنی بندوق کے ساتھ خوشیاں منا رہے تھے جس کی تصویر سوشیل میڈیا میں وائرل پوگئیپارٹی کے عمائدین اور رہنماؤں نے سرینواس کے برتاؤ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ پارٹی ان کے خلاف تادیبی کاروائی کرے گی