دہلی پولیس نے 17000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے اس میں کانگریس کے سینئر رہنما سلمان خورشید اور سی پی ایم پارٹی کے رہنما پر کاش کارات کی اہلیہ برندا کارت کو شامل کیا گیا ان رہنما ؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے اشتعال انگیز تقاریر کی ہیں معلوم ہوا ہے کہ سلمان خورشید کا نام سی اے اے اور این آر سی کے خلاف فسادات کرنے والے شخص کی گواہی کی بنیاد پر چارج شیٹ میں درج کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ عمر خالد ، سلمان خورشید اور ندیم خان نے اشتعال انگیز تقاریر کیں اور لوگوں کو متحرک کیا۔ پولیس نے گواہ کا نام جاری نہیں کیا۔ گواہ کے ذریعہ دی گئی تفصیلات مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کی گئیں۔