حیدرآباد: تلگو ریاستوں میں ضمنی انتخابی شیڈول جاری کیا گیا۔ تروپتی لوک سبھا اور ناگرجناساگر اسمبلی نشستوں کے لئے انتخابی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ تروپتی نیز ناگرجناساگر میں 17 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔ نامزدگی کا عمل 23 مارچ سے جاری رہے گا۔ 30 مارچ کو نامزدگیوں کا آخری دن ہے اور انتخابی نتائج 2 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔