اننت پور:ہندو پور بلدیہ کے انتخابات کی گنتی میں ایک غیر متوقع تبدیلی واقع ہوئی ہے۔ ایم آئی ایم پارٹی وائی سی پی اور ٹی ڈی پی کی حریف بن کر سامنے آئی ہے۔ ایم آئی ایم پارٹی کے امیدوار نے ہندو پور بلدیہ کی ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ہندو پور میونسپلٹی میں کل 38 وارڈز ہیں وائی سی پی ، ٹی ڈی پی ، جناسینا ، ایم آئی ایم سمیت مرکزی پارٹی نے حصہ لیا۔ تاہم اب تک موصولہ اطلاع کے مطابق وائی سی پی نے 38 میں سے 7 وارڈ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ٹی ڈی پی نے 3 مقامات پر کامیابی حاصل کی ہے۔ غیر متوقع طور پر ایم آئی ایم نے ایک وارڈ میں کامیابی حاصل کی۔