حکومت نے اعلان کیا ہے کہ دوگریجویٹ ایم ایل سی حلقوں میں سب رجسٹرار کے دفاتر جہاں آج انتخابات ہوں گے کام نہیں کریں گے اورجائیداد کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی۔ حکومت نے ہفتہ کو پہلے ہی احکامات جاری کردیئے تھے۔حیدرآباد ، رنگاریڈی ، محبوب نگر ، نلگنڈہ ، کھمم اور ورنگل اضلاع میں سب رجسٹرار دفاتر کے لئے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ تحصیلدار دفاتر میں زرعی اراضی کی رجسٹریشن معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *