کولکتہ: سابق مرکزی وزیر خزانہ یشونت سنہا نے آج ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ کولکتہ کے ترنمول بھون میں ڈیرک او برائن سودیپ بینڈوپادھیائے اور سبرت مکھرجی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہوئے۔ انہوں نے پارٹی میں شمولیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ یشونت سنہا نے الزام لگایا کہ اس وقت ملک میں غیر معمولی حالات ہیں۔ماضی میں یشونت سنہا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں وزیر خزانہ رہے ہیں۔ 83 سالہ یشونت سنہا نے 2018 میں بی جے پی چھوڑ دی۔ اسمبلی انتخابات سے قبل بنگال سیاست میں سرگرم ہیں