تلنگانہ میں پی جی ایس ای ٹی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ جمعہ کے دن تلنگانہ اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن نے تلنگانہ اسٹیٹ پوسٹ گریجویٹ انجینئرنگ کامن انٹری ٹسٹ (TG PGESET-2021) کے لئے اپنی سرکاری ویب سائٹ pgecet.tsche.ac.in پر اندراج کا عمل شروع کیا۔ اعلی تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ امیدوار 30 اپریل تک درخواست دے سکتے ہیں۔ انٹرنس ٹسٹ 19 جون کو ہوگا۔ ریاستی بورڈ ہائیر ایجوکیشن ایم ای ، ایم ٹیک ، ایم فارما ، ایم آرچ ، ڈی فارم کورسز میں داخلے کے لئے امیدواروں سے درخواستیں طلب کررہا ہے۔ ان کورسز کے لئے داخلہ امتحان عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام لیا جائے گا۔
نوٹ: TSPGESET کے لئے درخواست دینے والے امیدواروں کو کچھ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ دسویں کلاس کا سرٹیفکیٹ ، انٹر ، ڈگری سرٹیفکیٹ ، تازہ ترین پاسپورٹ سائز فوٹو ، دستخطی ڈیجیٹل کاپی ، ذات کا سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے بعد متعلقہ کورس کی فیس ادا کرکے درخواست مکمل کی جاسکتی ہے۔