حیدرآباد: آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کل پبلک گارڈن میں ایک پروگرام ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ پبلک گارڈن کے اطراف میں جمعہ کی صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ کار پاس والے افراد کو اندر جانے کی اجازت ہوگی۔

سی پی نے کہا کہ آج شب معراج کے پیش نظر رات 10 بجے کے بعد تمام فلائی اوور بند کردیئے جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ اجازت صرف پی وی نرسمہا راؤ ایکسپریس وے ، لنگر ہاؤس فلائی اوور اور گرین لینڈز فلائی اوور پر ہی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *