وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھارتی ریاست تریپورا اور بنگلہ دیش کے درمیان بہنے والے دریائے فینی پر تعمیر کیے گئے پُل ’’میتری سیتو‘‘ یعنی دوستی کے پُل کا افتتاح کردیا۔بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان قائم کیا گیا یہ پل 1.9 کلومیٹر طویل ہے جو بھارتی قصبے سبروم کو بنگلہ دیش کے قصبے رام گڑھ سے ملاتا ہے۔ آمدورفت کے علاوہ یہ پل تجارتی مقاصد کے لیے استعمال ہوگا۔تجارتی کوریڈور کے حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پل کی تعمیر سے ریاست تریپورا شمال مشرقی بھارت کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، جسے سبروم سے صرف 80 کلومیٹر دور بنگلہ دیش کی چٹاگانگ کی بندرگاہ تک رسائی حاصل ہوگی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ پل سے دونوں ممالک کے درمیان قائم دوستانہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔نریندر مودی نے مزید کہا کہ  پُل سے تریپورا کے ساتھ ساتھ جنوبی آسام، میزورام اور منی پور کی بھی بنگلہ دیش اور جنوب مشرقی ایشیا تک رسائی حاصل ہوجائے گی جب کہ ٹرین اور پانی کے نئے منصوبے بھی بنیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *