حیدرآباد: نرمل ضلع کے بھینسہ میں ایک بار پھر دونوں گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد تناؤ بہت ہے۔بھینسہ میں 144 دفعہ نافذ العمل ہے تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر اس تشدد پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘امن اور ہم آہنگی مہذب معاشرے کی ترقی کا ذریعہ ہے۔ میں نے وزیر داخلہ محمود علی اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی سے بھینسہ میں تشدد کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا ہے۔ میں بھینسہ کے عوام سے التجا کرتا ہوں کہ وہ علیحدگی پسند قوتوں کے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں پر یقین نہ کریں اور ان کی نفرت انگیز سازشوں کے جال میں نہ پڑیں۔