کولکتہ: ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وہ اس بار نندی گرام حلقہ سے انتخاب لڑیں گی۔ انہوں نے ریاست کی 294 نشستوں کے لئے 291 امیدواروں کے ساتھ جمعہ کے دن پارٹی کے امیدواروں کا اعلان کیا۔ سویندو ادھیکاری جنہوں نے حال ہی میں ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ، نند ی گرام سے انتخاب لڑنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اور ممتا کو شکست دینے کا چیلنج بھی کیا۔
دریں اثنا پہلی فہرست میں ٹی ایم سی نے 50 خواتین ، 42 مسلمان اور 79 ایس سی کو ٹکٹ دیا۔ ممتا نے 80 سال سے زیادہ عمر والوں کو ٹکٹوں سے انکار کردیا۔ شمالی بنگال کی تین نشستوں کے لئے امیدواروں کا انتخاب نہیں کیا گیا مغربی بنگال میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک آٹھ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے۔ نتائج 2 مئی کو جاری کیے جائیں گے۔ اس تناظر میں سی ایم ممتا بنرجی 11 مارچ کو نامزدگی داخل کریں گی