حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ کونسل برائے ہائر ایجوکیشن (ٹی ایس سی ای ای) نے آئی سی ای ٹی -2021 کے نظام الاوقات جاری کیے۔ کونسل نے کہا کہ نوٹیفکیشن 4 اپریل کو جاری کیا جائے گا اور مزید کہا گیا ہے کہ وہ درخواست فارم 7 اپریل سے 15 جون تک آن لائن کے ذریعے وصول کرے گی۔

داخلہ امتحان فیس650 روپے ہے۔ کونسل نے کہا کہ وہ 15 جون تک بغیر کسی جرمانہ کے درخواست فارم وصول کرے گی۔آن لائن درخواستوں میں جرمانہ کی رقم 250 روپے 30 جون تک وصول کیے جائیں گے 15جولائی تک 500 اور 30 جولائی تک 10000 روپے جرمانہ کے ساتھ فیس وصول کی جائے گی۔ یہ کہا گیا ہے کہ انٹرنس امتحان اس سال اگست میں تین سیشنوں میں آن لائن طریقہ پر ہوگا۔ریاست میں ایم بی اے اور ایم سی اے کی نشستوں کو پُر کرنے کے لئے آئی سی ای ٹی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *