حیدرآباد: تلنگانہ کے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے عمبرپپٹ میں یتیم خانے کے اسکول انجمن خادم المسلمین کے ساتھ اپنی سالگرہ انتہائی شائستہ انداز میں منائی اور اپنا وقت گزارا۔

یتیم خانے میں وزیر داخلہ نے طلبہ سے بات چیت کی اور ان کے مسائل دریافت کیے۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ سخت محنت سے تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے طلباء سے مزید کہا کہ اگر انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو انہیں ٹرسٹ کے حکام سے رجوع ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *