آج سے تلنگانہ میں کورونا ویکسینیشن مہم شروع ہورہی ہے۔ یہ ویکسین بنیادی طور پر 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ 45 سال سے زیادہ عمر والے جو دائمی بیماریوں میں مبتلا ہونے والے افراد کو دی جاتی ہے۔ کورونا ویکسین خانگی اور سرکاری اسپتالوں میں دستیاب ہے۔
تلنگانہ کے 102 مراکز میں کوویڈ ویکسین فراہم کی جائے گی۔ حیدرآباد میں 12 اور دوسرے ضلعی مراکز میں 2 پر کورونا ویکسینیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جو لوگ کوویڈ ویکسین لینا چاہتے ہیں وہ موبائل نمبر یا آدھار نمبر کے ذریعہ cowin.gov.in پر اندراج کریں۔ رجسٹریشن کے بعد محکمہ صحت تلنگانہ نے بتایا کہ کوویڈ ویکسین موبائل پر موجود لنک کے ذریعے قریبی ویکسین سنٹر میں لیا جاسکتا ہے۔
دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد کو شناختی کارڈ کے ساتھ ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لانا ضروری ہے۔ یہ ویکسین تصدیق نامہ آن لائن اپ لوڈ کرنے کے بعد ہی دی جاتی ہے۔ تلنگانہ ہیلتھ ڈائریکٹر سرینواسا راؤ نے کہا کہ ویکسینیشن پروگرام آئندہ ہفتے میں ایک ہزار سے زیادہ مراکز میں انجام دیا جائے گا۔
ہر ایک کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ پہلے دن ویکسین لینے کے لئے جلدی نہ کریں۔ سرکاری اسپتالوں میں سب کو مفت ویکسین دستیاب ہوگی اور بزرگ افراد کو جہاں تک ممکن ہو سکے ویکسین کے لئے کرسیاں مہیا کی جائیں گی۔ خانگی اسپتالوں میں بھی کورونا ویکسینیشن دی جاتی ہے۔ اس کے لئے آپ کو فی خوراک 250 روپئے ادا کرنا ہوں گے۔ ویکسین کی قیمت ایک سو پچاس روپے اور سروس چارج ایک سو روپیہ ہے۔ محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ کسی کو بھی اس سے زیادہ فیس نہیں لینا چاہئے۔