پارلیمنٹ نے زرعی شعبہ میں اصلاحات کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے پیش کرہ زرعی بلوں کو منظوری دے دی ہے کسانوں کی پیداوار اور تجارت کا بل اور کسانوں کا معاہدہ اشورنس اور کسانوں کی خدمت کا بل جسے لوک سبھا نے پہلے ہی منظور کر لیا آج راجیہ سبھانے منظور کرلیا را جیہ سبھا کے ڈپٹی چیر مین ہرونش سنگھ نے اعلان کیا کہ سخت مخالفت کے درمیان قرارداد کوبھاری اکثریت سے منظوری دے دی گئی اور ایوان کو کل تک کے لئے ملتوی کر دیا اپوزیشن ممبران نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور زرعی بل واپس لینے کا مطالبہ کیا پو ڈیم تک پہنچکر فارم کے بلوں کی کاپیاں پھاڑ کر ڈپٹی چیر مین پر پھینک دیں مرکزی وزیر زراعت نر یندر سنگھ تومر نے راجیہ سبھا میں بل پیش کیا انہوں نے کہا کہ ان بلوں سے کسانوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی کاشتکار بڑی منڈیوں میں اپنی پیداوار آزادانہ طور پر فروخت کر سکیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *