رکن پارلیمنٹ کے کیشواراؤ نے کہا کہ بی جے پی حکومت غیر آئینی طور پر آرڈ نینس لا کر کسانوں سے جڑے لوگوں کا استحصال کرنا چاہتی ہے اس لیے پارلیمنٹ میں وہ کسان مخالف بل لے کرآنے والی ہے انہوں نے کہا کہ قانون کا جومسودہ تیار کیا گیا ہے وہ کسانوں کے لیے خطرناک ہے ٹی آر ایس کسانوں سے متعلق بلوں کی مخالفت کر ے گی جو اتوار کو راجیہ سبھا میں پیش کئے جائیں گےکیشواراؤ نے و ضاحت کی کہ نئے بلوں کے ساتھ ہی تمام بازار اور زرعی امور مرکز کے کنٹرول میں آجائیں گے اورریاستی حکومت کا کوئی دخل نہ ہو گا