حیدرآباد: وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے نئے سکریٹریٹ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ سیکریٹریٹ کی عمارت کے احاطے میں موجود تعمیراتی کاموں میں شامل انجینئرز اور ورکنگ ایجنسی کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ کے سی آر نے مشورہ دیا کہ تعمیرات میں تیزی لائیں اور کام میں معیار کو برقرار رکھیں مرکزی گیٹ کے علاوہ جن علاقوں میں دیگر دروازے تعمیر کیے جائیں گے اور جس علاقے میں عمارت کا احاطہ تعمیر کیا جائے گا اس کا جائزہ لیا ۔ ڈیزائن کی جانچ کی گئی۔ چیف منسٹر کے ہمراہ آر اینڈ بی وزیر ویمولا پرشانت ریڈی ، وزراء محمود علی ، تلسیانی سرینواس یادو ، کوپولا ایشور ، راجیو شرما ، چیف سکریٹری سومیش کمار ، آر اینڈ بی کے چیف سکریٹری سنیل شرما ، ای این سی گاناپتی ریڈی ، ریتوبندھو سمیتی صدر پلہ بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *