حیدرآباد: ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ایک خصوصی عدالت نے سابق وزیر اور کانگریس رہنما شبیر علی پر حملے کے سلسلے میں اسد الدین کو عدالت میں پیش نہ ہونے کے لئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہے۔ 2015 میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں اتم کمار ریڈی اور شبیر علی کو گزرتی گاڑی سے روکا گیا۔ ان میں سے کچھ نے شبیر علی پر حملہ کیا جو گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے تھےمیر چوک پولیس اسٹیشن کے اندر پیش آنے والے اس واقعے میں اسد الدین اویسی کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔ مقدمہ درج کرنے والی پولیس نے دوران تفتیش اسد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم اس سے پہلے بھی اسدالدین نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *