حیدرآباد : جے اے سی کے کنوینر اور تحریک مسلم شعبان کے صدر مشتاق ملک کی اپیل پر چلو سکریٹرٹ مارچ کے تحت کئی افراد اور مسلم تنظیموں کے قائدین نے شہید کی ہوئی سکریٹرٹ مسجد کی جگہ نماز ادا کر نے کے لئے پہنچ رہے تھے لیکن پولیس نے راستہ میں تمام افراد اور قائدین کو گرفتار کر تے ہوئے مختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کیا جے اے سی ممبران اور دیگر مسلمانوں کے جمع ہونے کی اطلاع ملنے پر سنٹرل زون پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو تحویل میں لے کر سیف آباد‘ عابڈز ودیگر پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیا۔ اور کچھ وقت کے بعد سب کو رہا کردیا گیامظاہرین نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ دونوں مسجدوں کو فوری طور پر دوبارہ تعمیر کیا جائے ، کیونکہ انھیں چھ ماہ قبل شہید کیا گیا اور بازیابی کا صرف تیقن دلایا گیا اور اس کے بعد سے کسی قسم کی کوئی پیش رفت نہیں کی گئی