ممبئی: پونے کے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ٹرمینل گیٹ ون کے قریب عمارت کی پانچویں منزل پر پیش آیا۔ آگ پر قابو پانے کے لئے دس فائر انجن آگ کے مقام پر پہنچے۔ یہ بات پونے کے میئر مرلیدھر نے بتائی۔ ابتدا میں صرف پانچ فائر انجن آئے تھے۔ آگ کے قابو سے باہر ہونے کی وجہ سے حکام نے پانچ اور فائر انجنوں کو تعینات کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *