حیدرآباد :کانگریس کے رہنماؤں نے نئے زرعی قوانین کی منسوخی اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر چلو راج بھون ریلی نکالی۔ پولیس نے کانگریس کے رہنماؤں کو روک دیا اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا جو راج بھون کا محاصرہ کرنے جارہے تھے۔ لمبینی پارک سے کانگریس کے رہنماؤں نے ریالی نکالی ۔ اتم کمار ریڈی، بھٹی وکرما ، کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی ، وی ایچ ، پونالہ ، جیون ریڈی ، انجن کمار یادو اور انیل کمار یادو کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا