نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز صبح 10.30 بجے ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ حصہ 2 اور سورت میٹرو ریل منصوبوں کاافتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ گجرات کے دو ممتاز شہری مراکز کے لئے آج کا تاریخی دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پروجیکٹس کی مدد سے ان دو شہروں کو ماحول دوست ‘ماس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم’ مہیا کیا جائے گا۔ اس موقع پر گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ، گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی اور مرکزی رہائشی اور شہری امور کے وزیر ہریدیپ سنگھ پوری موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *