حیدرآباد :ہر کوئی جانتا ہے کہ کرونا آنے کے بعد مسافروں کو کتنی تکلیف ہوئی ہے۔ اس وقت حیدرآباد میٹرو نے گولڈن آفرکی پیش کش کا اعلان کیا تاکہ مسافروں کو کچھ راحت ملے۔ اس کے بعد مسافر بھی میٹرو پر سفر کرنے کو ترجیح دے رہےتھے تاہم پیش کش اس مہینے کی 15 تاریخ کو ختم ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی میٹرو نے مراعات کو روک دیا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر مسافر حیدرآباد میٹرو سے کچھ اور وقت کے لئے اس پیش کش میں توسیع کے لئے کہہ رہے ہیں۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ایل اینڈ ٹی اس پر راضی نہیں ہے۔ گولڈن آفر کی پیش کش 17 اکتوبر سے 15 جنوری 2020 تک جاری رکھی گی