حیدرآباد : انٹر سال دوم کے امتحانات کا نظام الاوقات جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔ ہر سال پہلے اور دوسرے سال کے طلباء کے لئے بیک وقت امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ لیکن اس بار پہلے سال کے داخلے 31 دسمبر تک جاری رہے۔ چونکہ آن لائن کلاسیں ابھی شروع ہوئے ہیں اس لئےامتحانات صرف دوسرے سال کے طلباء کے لئے ہوں گے۔ انٹر بورڈ امید کرتا ہے کہ اپریل کے آخر میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گااور جون میں نتائج کا اعلان کیا جائے۔ انٹر ایجوکیشن سکریٹری سید عمر جلیل نے کہا کہ سرکاری جونیئر کالجوں میں ترقیوں کا عمل جلد شروع ہوگا اور اسے مکمل کیا جائے گا۔ تلنگانہ گورنمنٹ لیکچررس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر جنگیایا مچارلا رام کرشن گوڑا اور خزانچی درگہ پرساد نے ہفتہ کےدن انٹر ایجوکیشن سیکرٹری سے اپیل کی کہ وہ ترقیاتی عمل کو فوری طور پر مکمل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *