حیدرآباد : کوویڈ کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک طویل انتظار کے بعد ویکسین تقسیم کا مرحلہ شروع ہوا ریاست تلنگانہ میں پہلے دن 140 مراکز میں ویکسین تقسیم کی جائے گی ریاست میں پہلے ہی کوواسن کے 20000ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہیں مرکزی وزیر کشن ریڈی تلنگانہ کے وزیرصحت ایٹالہ راجندر اور ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے سکندرآباد کے گاندھی اسپتال میں ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈاکٹروں نے سب سے پہلے ویکسین صفائی کے کارکن کرشنما کو دی گئی مختلف علاقے کوٹھی میں تلک نگر اسپتال میں وزیر کے ٹی آر ورنگل میں وزیر ایررایلی دایاکر راؤ کریم نگر میں وزیر گنگولا کملاکر اور محبوب نگر میں وزیر سرینواس گوڑ نےویکسین مہم کا آغازکیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *