آج کل دھوکہ دہی عام ہوگئی ہے۔ شمش آباد ایئر پورٹ پر کورونا ٹیسٹوں کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی وارداتیں پیش آرہی ہیں۔ عملہ کرونا ٹیسٹ کے نام پر مسافروں سے زیادہ فیس وصول کرکے حکومتی ہدایات کو نظر انداز کرنے کا ارتکاب کررہا ہے۔ کورونا ٹیسٹوں پر جاری کردہ ہدایات صرف کاغذوں تک ہی محدود ہیں۔ ان پر حکومت کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں سے پانچ گنا زیادہ وصول کیا جارہا ہے۔ حکومت نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کا خرچ 800 روپے مقرر کیا ہے جب کہ ہوائی اڈے پر عملہ فی مسافر 4،200 روپے وصول کر رہا ہے۔ کوویڈ ٹیسٹ کے نام پر زائد قیمت وصول کرنے والے مسافروں کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔ تاہم خانگی اسپتالوں میں اور حال ہی میں ہوائی اڈوں میں بھی ایسے ہی واقعات پیش آرہے ہیں۔ اس وقت حکام نے انتباہ جاری کیا تھا کہ وہ کرونا ٹیسٹوں کے نام پر عوام سے بہت زیادہ رقم وصول نہ کریں لیکن ایسی چیز کو نظرانداز کردیا گیا۔ وہ ان عملے کے خلاف کارروائی کرنا چاہتے ہیں جو ایئر پورٹ پر ٹسٹوں کے لئے زائد قیمت وصول کررہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *