تلنگانہ ریاستی پولیس کے رویہ سے بی جے پی لیڈر اور دوبکہ کے ایم ایل اے رگھوندن راؤ شدید برہم ہوئے۔ بدھ کے دن میدک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جنگاؤں میں بی جے پی قائدین پر پولیس حملے کی شدید مذمت کی۔ ریاست تلنگانہ میں سیاستدانوں پر حملہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس موقع پر وہ ڈی جی پی مہندر ریڈی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ ایم ایل اے رگھوندن نے مہندر ریڈی کو خاکی وردی کی قدر کرنے کا مشورہ دیا۔ مہندر ریڈی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹی آر ایس کے حق میں کام کرنا چاہتے ہیں تو انہیں خاکی وردی کو ایک طرف کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا چاہئیے