حیدرآباد :چیف سکریٹری سومیش کمار نے آج تمام اضلاع کے کلکٹروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ انہوں نے کلکٹروں کے ساتھ کورونا ویکسینیشن عمل کے لئے کئے جانے والے باقاعدہ انتظامات کا جائزہ لیا۔ پہلے مرحلے میں کوویڈ ۔19 ویکسین کو سرکاری اور خانگی شعبوں میں کام کرنے والے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو دیا جائے گا
ویکسینیشن مراکز میں تجویز کردہ آپریشنل ہدایات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔اسی طرح سی ایس نے کلکٹروں کو ہدایت دی کہ کسی بھی منفی اثر کی صورت میں فوری طور پر مناسب کارروائی کرنے کے لئے تمام ضروری احتیاطی اقدامات کریں۔