حیدرآباد :حکومت تلنگانہ رواں ماہ 16 تاریخ سے کوویڈ ویکسین دینے کی تیاری میں مصروف ہے ۔ ویکسین شمش آباد ایئر پورٹ پہنچ چکی ہیں اور وہاں سے کوٹھی میں کولڈ اسٹوریج تک پہنچا ئی جائے گی پھر وہاں سے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کو سپلائی کی جائے گی۔ 16 تاریخ کو کل 139 مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر ویکسین دینے کا عمل شروع کیا جائےگاہر ضلع میں 2 سے 3 مراکز ہیں۔ بیشتر مراکز جی ایچ ایم سی کے اندر قائم کیے گئے ہیں۔ تلنگانہ کے وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے کہا کہ وہ پہلی ویکسین خود لیں گے اور انہیں ویکسینوں سے کوئی خوف نہیں ہوگا۔تلنگانہ میں پہلی قسط میں 2.9 لاکھ صحت کارکنوں کو ویکسین دی جائے گی