حیدرآباد : چیف منسٹر کے سی آر نے یکم فروری سے تنگانہ میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے حکام کو انتظامات کر نے کی ہدایت دی گئی ہے کلا سیس نویں جماعت اور اس سے اوپر کے لئے ہوں گی وزیراعلی نے تعلیم میڈیکل اور ریونیو ڈپارٹمنٹ سے متعلق اہم فیصلے لینے کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ وزرا اور کلکٹرس سے ملاقات کی محکمہ تعلیم سنکرانتی کے بعد نویں کلاس اور اس سے اوپر کی کلاسوں کے انتظام کے لئے ایک رپورٹ تیار کر چکاہے وزیراعلی نے اس اجلاس میں تعلیم کی رپورٹ پر مکمل تبادلہ خیال کیا اجلاس میں دیگر ریاستوں میں بھی آنے والی پالیسیوں اور مقامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا تا ہم محکمہ تعلیم نے سنکرانتی تہورا کے فوراً بعد ہی کلاس شروع کر نے کی تجویز پیش کی وزیر اعلی نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ریو نیو سے متعلق ہر طرح کے معاملات کو تیز کریں دھارنی پورٹل میں تمام ضروری تبدیلیاں اور اضافے کو مکمل کر نے کی ہدایت دی ہے