ایل اے سی پر بڑھتی کشیدگی کے درمیان ہند ۔ تبت سرحد پولیس (آئی ٹی بی پی) اور ہندوستانی فوج کے متعدد یونٹوں کو اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں واقع نیلونگ وادی خطے میں تعینات کردیا ہے۔فوج کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ اتراکھنڈ سے متصل بین الاقوامی سرحد پر مستقل نگرانی کر رہی ہے تاکہ پڑوسی ملک کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے۔گزشتہ روز ہندوستانی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر وادی نیلونگ میں سرحدی علاقے کا فضائی معائنہ کیا۔ سرحد کا معائنہ کرنے کے بعد ہیلی کاپٹر ہرشیل ہیلی پیڈ پر اترا۔ذرائع کے مطابق فوجی عہدیداروں نے علاقے میں سرگرمیاں چیک کرنے کے لیے وادی کے ساتھ چوکیداری بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *