تلنگانہ حکومت نے ریاست کے غیر منظورہ اور غیر قانونی لے آوٹس کو باقاعدہ بنانےایل آر ایس کی فیس پر نظرثانی شدہ چارٹ کو جاری کیا۔۔ گذشتہ روزکانگریس پارٹی کے لیڈر بھٹی وکرما اور ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی نے ایل آر ایس کا معاملہ اسمبلی میں اٹھا یا تھا اور ایل آر ایس فیس پر ۔طر ثانی کر نےکی درخواست کی نظر ثانی کرنے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے حکومت نے ان کی شرحوں میں تبدیلیاں لائی ہیں۔۔نظرثانی شدہ قواعد کے مطابق ایل آر ایس کے چارجس میں نالہ کی فیس بھی شامل کی گئی ہے اور کوئی علحدہ چارجس وصول نہیں کئے جائیں گے۔ ریگولرائزیشن چارجس کے لئے ایل آر ایس چارجس مارکیٹ کی تازہ ترین قیمت کی بجائے رجسٹریشن کے وقت قیمت پر منحصر ہوں گے۔ ریگولیشن فیس 2015 ایل آر ایس سلیب سے وصول کی جائے گی۔ اگر مارکیٹ فی مربع گز 3،000 روپے ہے تو20 فیصد ایل آر ایس فیس وصول کی جائے گی اس طرح3،001 سے 5 ہزار روپے فی مربع گز کے لئے30 فیصد ایل آر ایس،5001 سے 10 ہزار روپے تک فی مربع گز کے لئے40 فیصد،10،001 سے 20،000 روپے فی مربع گز تک 50 فیصد، 20،001 روپے سے 30،000 روپے فی مربع گز کے لئے 60 فیصد ایل آر ایس . 30،001 سے 50،000 روپے فی گز 80 فیصد ایل آر ایس کی رقم ادا کرنی پڑے گی ۔جبکہ مارکیٹ کی قیمت فی گز50،000 روپے سے زیادہ ہے تو ، 100 فیصد ریگولرائزیشن فیس وصول کی جائے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *