نئی دہلی :نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے خدشات پر راجیہ سبھا میں آج ہنگامہ ہوا۔ اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نئی راجیہ سبھا میں نئے زرعی قوانین اور کسانوں کے تحفظات پر بات چیت کی جائے۔ اس کا جواب دیتے ہوئے راجیہ سبھا کے چیئرمین وینکیا نائیڈو نے کہا کہ کسانوں کے احتجاج پر بحث آج نہیں بدھ کے دن تھی اور وہ ممبروں کو سمجھانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن اپوزیشن ممبران نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ چیئرمین نے ایوان کو کل صبح 10.30 بجے تک کے لئےملتوی کردیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *