ورنگل :پرکال ٹی آر ایس کے ایم ایل اے دھرماریڈی کے اشتعال انگیز تبصرے کی وجہ بی جے پی اور ٹی آر ایس قائدین کے درمیان تناؤ بڑھ گیا بی جے پی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پرکال ایم ایل اے بغیر کسی شرط کے معافی مانگیں۔ ٹی آر ایس کی جانب سے ایم ایل اے دھرماریڈی کے گھر پر حملے کے احتجاج کے طور پر جاری کردہ پرکال بند پر امن طریقے سے جاری ہے۔ایم ایل اے کے گھر پر حملے کے سلسلے میں پولیس نے بی جے پی کے 33 کارکنوں کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمات درج کیے ہیں۔ دریں اثناء ورنگل جاتے ہوئے بی جے پی قائدین کو پولیس نے موقع پر ہی گرفتار کرلیا ہنمکنڈہ بی جے پی قائدین سے ملنے کے لئے جا نے والے گوشہ محل کے ایم ایل اے راجہ سنگھ کو بھونگیر پولیس نے گرفتار کرکے پوچم پلی پولیس اسٹیشن کو منتقل کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *