حیدرآباد: اسمبلی کے قریب حالات اس وقت بے قابو ہو گئے جب تلنگانہ خانگی ٹیچرس فورم کے زیر اہتمام خانگی اساتذہ نے اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کی کوشش کی کیونکہ انہیں گذشتہ چھ ما ہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑر ہا ہے اسکول انتظامیہ اساتذہ کی تنخواہیں دینے سے قاصر ہیں حالات کو قابو میں کر نے کے لئے پولیس نے چوکسی اختیا ر کر تے ہو ئے خانگی ٹیچرس فورم کے کارکنوں کو گرفتار کر کے اسٹیشن میں منتقل کر دیا فورم نے مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پر یشانی کے اس گھڑی میں ان کی مدد کے لئے کو ئی اقدام کریں