علی گڑھ کے علاقے ایٹاہ میں گاؤں کی گرام پردھان 65 سالہ خاتون بانو بیگم پر پاکستانی ہونے کا الزام لگایا گیا۔ انتظامیہ نے تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ بانو بیگم واقعی پاکستانی شہریت کی حامل ہیں جن کا تعلق کراچی سے ہے۔وہ آج سے 40 سال پہلے طویل المدتی ویزے پر رشتے داروں سے ملنے بھارت آئی تھیں اور پھر یہیں کی ہو کررہیں۔ یہاں انہوں نے ایک شخص اختر علی سے شادی کی اور پھر واپس نہیں لوٹیں۔اس دوران انہوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کی بارہا کوششیں کیں لیکن اس میں ناکام رہیں۔ جس پر انہوں نے جعلی شناختی دستاویزات بنوالیں۔ اچھی طبیعت اور خوش اخلاقی کے باعث وہ گزشتہ برس گاؤں کی گرام پردھان بن بیٹھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *