حیدرآباد: آج سی ایم کے سی آر دھرانی رجسٹریشنوں پر جائزہ لیں گے۔ پراگتی بھون میں ہونے والی اس میٹنگ میں پانچ اضلاع کے سینئر عہدیدار اور کلکٹرس شرکت کریں گے۔ اس موقع پر دھرانی حکام کے ساتھ خدمات اراضی اور جائیداد کی رجسٹریشن پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دھرانی میں رجسٹریشن کے بارے میں زمینی حقائق کی صورتحال معلوم کی جائے گی۔ امکان ہے کہ سی ایم کے سی آر بعد میں معاملات حل کرنے کے لئے مناسب فیصلہ کریں گے۔ اجلاس میں سدی پیٹ ، سنگاریڈی ، کریم نگر ، نظام آباد ، نلگنڈا اضلاع کے کلکٹرس شرکت کریں گے۔