حیدرآباد: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایل آر ایس سے قطع نظر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ان لوگوں کے لئے رجسٹریشن جاری رہ سکتی ہے جنھیں پہلے ایل آر ایس کی منظوری مل چکی ہے۔ تاہم کے سی آر سرکار نے کہا کہ نئے پلاٹوں کی رجسٹریشن متعلقہ کمپنیوں کی منظوری کے بعد ہی ہوگی۔ تازہ ترین احکامات کے ساتھ پہلے سے رجسٹرڈ پلاٹوں اور ڈھانچے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کردی گئیں ہیں۔اب تک ریاست بھر میں ایل آر ایس کے لئے 25.59 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ رجسٹریشن رکنے کے بعد متعلقہ پلاٹوں کے مالکان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ شادیوں اور اعلی تعلیم کے لئے رقم اکٹھا کرنے کے لئے پلاٹ فروخت کر کے ضروریات کی تکمیل کی جاسکے۔ اس تناظر میں حکومت نے ایل آر ایس کے لئے درخواست کردہ رسیدوں والے پلاٹوں کے لئے رجسٹریشن کی اجازت دینے اور فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

WhatsApp

WhatsApp

Contact us