نئی دہلی : کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ جب تک نئے زرعی قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا تحریک کو ختم نہیں کیا جائے گا آج راہل گاندھی نے صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی دو کروڑ دستخطوں کے ساتھ ایک درخواست صدر جمہوریہ کو پیش کی اور خواہش کی کہ زرعی قوانین پر مداخلت کر تے ہو ئے نئے قوانین کو منسوخ کیا جائے میڈیا سے بات کر تے ہو ئے راہل گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم نہیں سمجھ رہے ہیں کسانوں کے بجائے کارپوریٹس کے لئے کام کر رہے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ کو دوبارہ طلب کر نا چا ہئیے اور قوانین کو منسوح کر نا چا ہئیے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *