ورنگل : محترم حضرات تجہیز تکفین اور تدفین کے سلسلہ میں اسلام کا ایک مکمل نظام ہے ۔ مرنے کے بعد میت کے غسل کفن نمازِ جنازہ اور دفن کرنے متعلق واضح تعلیمات دی گئی ہیں ۔ اس سلسلہ میں مکمل معلومات نہ ہونے کی وجہ سے بڑی بھول اور واضح غلطیاں پیش آرہی ہیں ۔ جس کا آئے دن مشاہدہ ہوتا رہتاہے۔ جمعیۃ علماء ورنگل اس ضمن میں ایک تربیتی پروگرام بتاریخ 10جنوری بروز اتوار صبح 10بجے تا 01بجے بمقام مسلم کمیونٹی سینٹر ملگ روڈ منعقد کررہی ہے۔ جس میں جید علماء ومفتیان کرام اس موضوع پر مخاطب فرمائیں گے ۔ نیز غسل کفن دفن کی عملی تربیت بھی دی جائے گی ۔ لہذا اس اہم موضوع سے دلچسپی رکھنے والے حضرات سے شرکت اور استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے۔نوٹ : مجلس کے آخر میں سوال وجواب کا موقعہ بھی دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *